ہری پوروی آئی پی موومنٹ کے دوران حادثہ نوجوان جاں بحق - Haripur Today

Breaking

Friday 18 May 2018

ہری پوروی آئی پی موومنٹ کے دوران حادثہ نوجوان جاں بحق

ہری پوروی آئی پی موومنٹ کے دوران حادثہ نوجوان جاں بحق
ہری پور میں وی آئی پی موومنٹ کے دوران ٹریفک حادثہ ، ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، ڈمپر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹانڈہ کا رہائشی بائیس سالہ نوجوان عبدالرشید ولدمنصف خان اپنے موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ صدیق اکبرؓ چوک ہری پور سے آگے واقع ڈی سی آفس سے وی آئی پی موومنٹ کے باعث پولیس نے ٹریفک روک رکھی تھی جس پرموٹرسائیکل سوار بھی دیگر ٹریفک کے ہمراہ رک گیا جبکہ اس کے عقب میں آنے والے تیزرفتار ڈمپر نمبر365جسے نامعلوم ڈرائیور چلا رہا تھانے کچل ڈالا جس سے مذکورہ نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ نامعلوم ڈمپر ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا


No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages