حویلیاں ایس ایچ اوتھانہ ناڑہ کی گولی سے کرہکی کا نوجوان زخمی روڈ بلاک - Haripur Today

Breaking

Friday 25 May 2018

حویلیاں ایس ایچ اوتھانہ ناڑہ کی گولی سے کرہکی کا نوجوان زخمی روڈ بلاک

تحصیل حویلیاں کے نواحی علاقہ تھانہ ناڑہ کی  حدود میں ایس ایچ او تھانہ ناڑہ کی گولی سے نوجوان زخمی مقامی لوگوں نے روڈ بلاک کردیا تفصیلات کے مطابق تھانہ ناڑہ میں تعینات ایس ایچ او سردار واجد نے کرہکی محلہ پتریاںلہ کے نوجوان کو تلاشی کے لیئے روکا جس سے مقامی نوجوان اور مذکورہ ایس ایچ او توں تکرار بڑھتے بڑھتے نوبت جھگڑے تک پہنچ گئی جس پر ایس ایچ او نے گولی چلا دی جس سے نوجوان زخمی ہوگیا اس واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جمع ہوگئے اور مذکورہ ایس ایچ او کو ذدوکوب کیا اور بعدازاں کرہکی بودلہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بلاک کردیا گیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ڈی ایس سرکل حویلیاں موقع پر پہنچ گئے اور مذکورہ ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کاروائی کی یقین دہانی پر مذاکرات کرکے روڈ کو کھول دیا گیا

بشکریہ بودلہ کی آواز 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages