تھانہ ناڑہ کی حدود میں نوجوان کی خودکشی - Haripur Today

Breaking

Thursday 17 May 2018

تھانہ ناڑہ کی حدود میں نوجوان کی خودکشی


تحصیل  حویلیاں کے نواحی علاقے اور تھانہ ناڑہ کی حدود میں نوجوان نے خودکشی کرلی
تفصیلات  کے مطابق تحصیل حویلیاں کے نواحی علاقے تھانہ ناڑہ کی حدود میں واقع موضع ناڑہ میں نوجوان نے لین دین کے تنازعے پر خودکشی کرلی. تھانہ ناڑہ کے رہائشی 28سالہ نوجوان کی نعش کو مقامی لوگوں نے درخت کت ساتھ جھولتے ہوئے پایا تھا. جس پر ان لوگوں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے موقع واردات سے نعش کو اتار کر پوسٹ مارٹم کے لیئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حویلیاں میں پہنچایا جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا. پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی. بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ نوجوان سدھیرنے لین دین کےتنازع پر خودکشی کی ہے. مزید تفصیلات تو پولیس کی انکوائری کے بعد ہی سامنے آئیں گی


No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages