سجیکوٹ آبشارکا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ایگزیکٹوڈائریکٹرمحمد یونس اعوان - Haripur Today

Breaking

Friday 25 May 2018

سجیکوٹ آبشارکا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ایگزیکٹوڈائریکٹرمحمد یونس اعوان


سجیکوٹ آبشارکا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے. ادارہ ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈڈویلپمنٹ کونسل کا ایک اجلاس ایگزیکٹوڈائریکٹرمحمد یونس اعوان کی زیرصدارت مین آفس ہری پور میں ہوا جس میں ڈائریکٹرپبلک ریلیشن محمودالرحمن ، ڈائریکٹر ایڈمن ذاہد محمود، ڈائریکٹر وویمن ایفئیر ساجدہ حسرت خان، تحصیل حویلیاں کے چیف کوارڈنیٹر عاشق بیگ نے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کا سدباب کیا جائے وہاں پر فل سیکورٹی تعینات کی جائے . ضلعی انتظامیہ کا یہ فرض ہے کہ وہ عوام الناس کی جان ومال کا تحفظ کرے . مذکورہ آبشار پر دو درجن سے ذائد قیمتی جانوں کا نقصان ہوچکا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ کے کان پر کوئی جوں تک نہ رینگی . لہذا اگر ضلعی انتظامیہ نے آبشار پر کوئی ممکنہ انتظامات نہ کئے گئے توادارہ ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل ملکی لیول پر ایسے واقعات کے سدباب کے لیئے آواز اٹھائے گی

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages